ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کسانوں کے مطالبات پر دوہرا رویہ اختیار کر رہی ہے:کانگریس

مودی حکومت کسانوں کے مطالبات پر دوہرا رویہ اختیار کر رہی ہے:کانگریس

Thu, 03 Dec 2020 11:54:41    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍دسمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے حکومت پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کسانوں کے مطالبات پر کمیٹی کی تشکیل کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی کسان مخالف تینوں قوانین کو درست قرار دے رہے ہیں - کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے چہارشنبہ کے روز یہاں جاری بیان میں حکومت کو سیاسی طور پر بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے - ایسا لگتا ہے کہ ملک میں ’بی جے پی حکومت نہیں بلکہ ’کمپنی راج‘ ہے،دھرنا، مظاہرہ، احتجاج اور تحریک ہی اس حکومت کا علاج ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت کو سیاسی’لالی پاپ اورجھنجھنا‘پکڑانے کی بجائے تینوں کھیتی مخالف قوانین کو ختم کرنا چاہئے - ترجمان نے کہا: گزشتہ ایک ہفتے سے ملک کا کسان’کرو یا مرو‘ تحریک کی راہ پر ہے -کسان اورمزدور کی روح کراہ رہی ہے، ملک کی مٹی، کھیت کھلیان کے لیے انصاف مانگ رہی ہے، ’ان داتا‘اپنا حق مانگ رہا ہے اور مودی حکومت انھیں زخم دینے میں مست ہے -


Share: